تاثیر 02 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رملہ ،02جنوری :فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ قطری ٹی وی چینل’ الجزیرہ’ کا فلسطین سے نشریاتی سلسلہ معطل کر دیا ہے۔ ‘الجزیرہ ‘ فلسطینیوں کی مزاحمتی کوششوں اور فلسطینیوں پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کی سب سے زیادہ ‘کوریج’ کرنے والا ٹی وی چینل بتایا جاتا ہے۔
‘الجزیرہ’ سے وابستہ کئی صحافی اس سے پہلے اسرائیلی بمباری سے غزہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں اور یہ چینل اسرائیل کے لیے سخت چیلنج بنا ہوا چینل ہے۔ بدھ کے روز فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ نے اطلاع دی ہے کہ اس کی نشریات کو عارضی طور پر فلسطین میں معطل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے پچھلے کئی دنوں سے فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورس بھی ایسی خبروں کی وجہ سے گفتگوؤں کا موضوع ہے جو مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں ہلاکت سے متعلق ہیں۔ ‘ الجزیرہ ‘ نے بھی ان خبروں کو نمایاں کیا تھا۔