تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 07 جنوری : بہارمیں پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے آزاد رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے منگل کے گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کی اور بہار لوک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امیدواروں کے خدشات کو اجاگر کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ پپو یادو نے بی پی ایس سی امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی گورنر سے شکایت کی۔ عدالت کے جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گورنر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پپو یادو نے ایک اور بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے بی پی ایس سی امیدواروں کی حمایت میں 12 جنوری کو بہار بند کی اپیل کی ہے۔ پورنیہ کے ایم پی نے بہار کی تمام پارٹیوں سے امیدواروں کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بند کسی سیاسی مقصد سے متاثر نہیں ہے۔ پپو یادو نے کہا کہ یہ تحریک طلبہ سے متعلق مسائل پر بیداری اور تعاون کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔