ارریہ میں پپو یادو کے بند کو اے آئی ایم آئی ایم اور بھیم آرمی کی ملی حمایت ، این ایچ جام 

تاثیر  12  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ 12 جنوری 70ویں بی پی ایس سی امتحان کے دوبارہ انعقاد اور بحالی امتحان میں پیپر لیک معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کرنے والے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے بہار بند کو ارریہ میں اے آئی ایم آئی ایم اور بھیم آ رمی کی حمایت حاصل ہے۔ بہار بند کے تحت پپو یادو کے یوا شکتی کارکنان سمیت اے آئی ایم آئی ایم اور بھیم آ رمی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور زبردستی بازار میں دکانیں بند کروائیں۔
بند کے حامی گروپوں میں بازار میں گھومتے نظر آ ئے اور بند کی حمایت کر رہے تھے، اس دوران بند کے حامیوں نے این ایچ 27 فور لین روڈ کو جام کرکے ٹریفک میں خلل ڈالا۔ بند کے حامیوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر برہمی کا مظاہرہ کیا اور بی پی ایس سی چیئرمین اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
بند کی حمایت میں حامیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور یوا شکتی کے جتیندر یادو اور اے آئی ایم آ ئی ایم کے صدر اور بھیم ا aرمی کی قیادت میں کارکنوں کے مختلف گروپوں سمیت سڑک پر مظاہرہ کیا۔