اسمبلی الیکشن پوری تیاری کے ساتھ لڑیں گے: تجمل حسین

تاثیر  12  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ (فضا امام) 12 جنوری:ضلع جن سوراج پارٹی کے صدر بلٹو ساہنی جی کی صدارت میں ریاستی جن سوراج پارٹی کور کمیٹی ممبر اور دربھنگہ کے ضلع انچارج محمد تجمل حسین صاحب کی نگرانی میں ایڈوکیٹ شاہد اطہر بانی ممبر کے رہائشی دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریاستی مہم کمیٹی کی رکن شمشاد نور، ضلع سکریٹری ذاکر علی، خواتین لیڈر آمنہ شفیع، نگر صدر ارونیش چندرا، نگر نائب صدر محمد شوکت اور سینئر رکن سہیل احمد خان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج تجم الحسین نے کہا کہ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے فوری طور پر تیاریاں کی جائیں اور اسمبلی انتخابات پوری تیاری اور حکمت عملی کے ساتھ لڑیں گے۔ جس میں متھیلا سمیت بہار کے تمام اضلاع میں جن سوراج کے امیدواروں کے لیے ایک لہر پیدا کی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسمبلی امیدوار الیکشن جیت سکیں- اس کے ساتھ ہی ضلع صدر نے اعلان کیا کہ تمام ریاستی عہدیداروں اور تمام ضلعی کمیٹی کے عہدیداروں کو 15 جنوری 2025 بروز بدھ دوپہر 12 بجے سے پارٹی آفس میں ایک میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں سبھی عہدیداران کو شرکت کرنی ہوگی۔ پروگرام میں ضلع انچارج کا والہانہ استقبال کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انچارج اسمبلی الیکشن کے لیے جو بھی گائیڈ لائنز دیں گے ان کو 100% پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی- اس موقع پر بانی رکن اور ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں امیدوار بننے کا حق جن سوراج نے ہر کسی کو دیا ہے جس کے لیے کچھ طریقہ کار ہے۔ اس عمل کو مکمل کرنے کے بعد ہائی کمان امیدوار بنانے کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی، تمام جن سراجی کو اس کا ساتھ دینا ہوگا اور امیدواروں کے حمایت میں لہر پیدا کی جائیگی اور بہار میں بدعنوانی کررہی سرکار بی پی ایس سی کے طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہی سرکار تعلیم، روزگار اور صحت کے مسائل سے کھیل رہی سرکار کو ہٹا کر جن سوراج کی حکومت بنانی ہوگی اور بہار کو ترقی کی پٹڑی پر لانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔