تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ7جنوری:پرشانت کشور کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ منگل کی صبح انہیں پٹنہ میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔واضح ہو کہ پرشانت کشور جیل سے آنے کے بعد پٹنہ میں اپنی رہائش گاہ پر آرام کر رہے تھے۔ اس دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق پیر کی دیررات ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم منگل کی صبح ان کی رہائش گاہ پہنچی۔ میدانتا اسپتال کے ڈاکٹر اجیت پردھان نے ان کی صحت کی جانچ کی اور اس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ کمزوری اور پانی کی کمی کی وجہ سے انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کراکر جانچ کی جارہی ہے۔
واضح ہو کہ پرشانت کشور بی پی ایس سی امیدواروں کی حمایت میں گزشتہ 6 دنوں سے آمرن انشن پر ہیں۔ پٹنہ پولیس نے انہیں پیر کی صبح 4 بجے گاندھی میدان سے گرفتار کیا۔ جن سوراج کا الزام ہے کہ اس دوران دھکا مکی بھی ہوئی اور پی کے کو تھپڑ بھی مارا گیا۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں میڈیکل جانچ کے لئے گئی تھی۔