تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)دربھنگہ مظفرپور این ایچ 27 پر سوموار کی دیر شب کنسی گاؤں باشندہ ٹیمپو ڈرائیور پردیپ ساہ (27) کی نامعلوم گاڑی کی ٹھوکر سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ متوفی نوجوان این ايج کے کنارے واقع نرکٹیا میں اپنی چائے ناشتے کی دکان بند کرنے کے بعد رات نو بجے گھر لوٹ رہا تھا کہ اسی اثنا میں این ایچ 27 کے کنسی چوک مین سڑک پر پلاٹینا موٹر سائیکل سے سڑک کراس کرنے کے دوران نوجوان کو نامعلوم گاڑی نے ٹھوکر مار دیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی، رات تقریباً 10 بجے دھند کے درمیان سنسان سڑک پر زخمی حالت میں نوجوان کو گشتی کے دوران جب سمری پولس نے دیکھا تو پولس گاڑی میں اسے ڈی ایم سی ایچ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے پردیپ کو مردہ قرار دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2014 میں کنسی چوک پر مرنے والے پردیپ ساہ کے والد وجئے ساہ اپنی دکان بند کرکے گھر جاتے ہوئے سڑک پار کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئے تھے اپنے والد کی موت کے بعد، پردیپ ساہ، اپنی بیوہ ماں اوشا دیوی کے ساتھ، پردیپ کی بیوی، چائے ناشتے کی دکان چلا کر اور ٹیمپو چلا کر اہل خانہ کی پرورش کرتا تھا ۔اس دل دہلا دینے والے واقعہ کے بعد گھر والوں و پردیپ کی بیوی کاجل کماری کا رو رو کر برا حال بنا ہوا ہے آٹھ ماہ کے بیٹے پریانشو کو دنیا میں تنہا چھوڑ جانے سے ماحول افسوسناک ہو گیا تھا، متوفی کی دونوں چھوٹی بہنیں خوشبو کماری (18) اور سویٹی کماری (14) اپنے اکلوتے بھائی کی لاش کو گلے لگا کر کہہ رہی تھیں۔ رکھشا بندھن میں بہن کی کلائی پر راکھی کون باندھے گا جب کہ پردیپ کی ماں اپنے اکلوتے بیٹے کی اچانک موت کی خبر سے دلبرداشتہ ہو گئی اب ہمارا ساتھ کون دے گا؟ ایسا ہو گا کہ متوفی کے ماموں سدھیر ساہ جو کہ بھپورہ کے رہنے والے ہیں انکی آنکھوں سے آنسو نہیں رک رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ دو سال قبل پردیپ کی شادی بھروارہ میں ہوئی تھی۔ دس سال کے وقفے کے بعد سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت سے ہر کوئی غمزدہ تھا ڈی ایم سی ایچ سے پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان کی لاش گاؤں پہنچی۔ انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد، سابق مکھیا ڈاکٹر پون چودھری، پنچایت سمیتی کے نمائندے سنیل کمار ساہ، اور تبریز عالم، سابق وارڈ ممبر پوکر رام نے گہرے تعزیت کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کو تسلی دی۔ تھانہ صدر منیش کمار نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل کو تھانے میں محفوظ رکھنے کے ساتھ انتظامی کارروائی کی جارہی ہے۔