تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لندن، 24 جنوری: برطانوی راجدھانی لندن سمیت انگلینڈ کے کئی شہروں میں کنگنا کی فلم ایمرجنسی کو لے کر ہنگامہ ہوا ہے۔ مبینہ طور پر خالصتان حامیوں نے ان شہروں میں فلم کی اسکریننگ کے دوران احتجام کیا جس کی وجہ سے فلم کی اسکریننگ روکنی پڑی۔
کنزرویٹو ایم پی باب بلیک مین نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی نمائش میں رکاوٹیں ڈالنے والے ’دہشت گرد‘ ہیں۔ انہوں نے ہوم سکریٹری یویٹے کوپر سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ بلیک مین نے ہاؤس آف کامنز (برطانوی پارلیمنٹ کا ایوان زیریں) میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں کہ ناظرین امن اور ہم آہنگی کے ساتھ فلم دیکھیں۔