بس اور کار میں ٹکر میں ماں- بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق

تاثیر  24  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیکانیر، 24 جنوری:سری ڈونگر گڑھ کے قریب واقع کیتاسر گاؤں میں جمعہ کی صبح بیکانیر-جے پور قومی شاہراہ پر ایک نجی بس اور کار میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں کار میں سوار ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسافروں کو نکالنے کے لیے گاڑی کاٹنا پڑا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار سوار پانی مانگ رہے تھے۔ لوگ پانی کی بوتلیں لے کر گئے، لیکن تب تک وہ دم توڑ گیے۔ بس جے پور جا رہی تھی۔ کار بیکانیر کی طرف آرہی تھی۔ دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔