ایچ ایم پی وی میں اضافے کی اطلاعات کے درمیان بھارت میں محکمہ صحت کے سکریٹری کی جائزہ میٹنگ

تاثیر  07  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 7 جنوری :مرکزی وزارت صحت کی سکریٹری پنیہ سلیلا سریواستو نے منگل کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ورچوئل موڈ میں ایک میٹنگ کی، جس میں بھارت میں سانس کی بیماریوں کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایچ ای پی وی معاملات کی صورتحال اور چین میں ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) معاملات میں اضافے کی میڈیا رپورٹس کے بعد ان کے انتظام کے لیے صحت عامہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
پنیہ سلیلا سریواستو نے کہا کہ ایچ ایم پی وی کے بارے میں عوام کے لیے تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یہ وائرس 2001 سے عالمی سطح پر موجود ہے۔ انہوں نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ نگرانی کو مضبوط بنائیں اور اس کا جائزہ لیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عام طور پر سردیوں کے مہینوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک سانس کی بیماری کے کسی بھی ممکنہ اضافے کے لیے تیار ہے۔ ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) سانس کے متعدد وائرسوں میں سے ایک ہے جو ہر عمر کے لوگوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر سردیوں اور بہار کے مہینوں میں۔