روہتاس ضلع بنیگا صنعتی علاقہ،روزگار پیدا کرنے کیلئے ہوئی زمین کی حصولیابی

تاثیر  02  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 2 جنوری 2025 کو صنعتی اراضی کی تحقیقات بہار حکومت کے محکمہ صنعت کے افسران اور ضلع کے صنعتوں کے جنرل منیجر ڈی سی ایل آر ڈہری، ڈی سی ایل آر سہسرام، سرکل آفیسر ڈہری نے مشترکہ طور پر کی ڈہری میں کل 230 ایکڑ اور شیو ساگر میں کل 493 ایکڑ کی تجویزی جانچ، ضلع کو صنعتی علاقے بنانے کیلئے جسے بہار حکومت کے محکمہ صنعت کو بھیجی گئی ہے، اس سلسلے میں پٹنہ کے محکمانہ افسر نے بھی آج زمین کی جانچ کی ہے اور تمام زمین صنعت کیلئے موزوں پائی گئی ہے  اس قدم سے روہتاس ضلع کے باشندوں کو روزگار کے میدان میں کافی فوائد حاصل ہونگے اور روہتاس کی ہمہ جہت ترقی تیز رفتاری سے ہوگی ۔ تمام زمینوں کی تفصیلات محکمہ کو پہلے بھی بھیجی گئی تھی ۔ آج بھی ٹیم اسکی جانچ کر رہی تھی کہ چنندہ زمین صنعت کیلئے موزوں ہے یا نہیں ۔ ڈہری میں بھلواری، بھرکوڑیا، بھٹولی، درگاپور اور شیو ساگر میں تاراڈیہ کی زمین کا معائنہ کیا گیا ہے ۔ بہار حکومت کو بہار بزنس کنیکٹ 2024 میں 2 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تجویز موصول ہوئی ہے، اس سرمایہ کاری کو زمین پر لانے کیلئے بہار حکومت کے افسران صنعتی زمین کا انتخاب کر رہے ہیں ۔