تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 23 جنوری 2025 کو اسکاٹش سنٹرل اسکول سہسرام میں روڈ سیفٹی کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جو اسکاٹش صحن سے لال گنج بیجلا سے ہوتے ہوئے متذکرہ ریلی واپس اسکول پہنچی ۔ ریلی نکلنے سے قبل اسکول کے بیداری سیشن میں اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنیل کمار سنگھ نے بچوں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ ہر بچہ خود ٹریفک قوانین پر عمل کرے اور اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کرے تاکہ حادثات کا گراف کم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے مشورہ دیا کہ ہیلمٹ پہنیں، سیٹ بیلٹ باندھیں، گاڑیوں کو تیز رفتاری سے نہ چلائیں، شراب کے نشے میں ڈرائیونگ نہ کریں اور موبائل پر بات کرتے ہوئے گاڑی نہ چلائیں ۔ متذکرہ ریلی پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ بشمول اسکول کے پرنسپل مسٹر ارون کمار تیواری، سنگیتا سنہا، ابھئے کمار، سنیل دوبے، رتیش کمار، سمیت کمار، وویک کمار، اجیت مشرا نے اہم رول ادا کیا ۔