بھیونڈی میں 24 گھنٹوں کے اندر دو گھروں میں چوری کی واردات، 2.75 لاکھ روپے کے زیورات چوری کر چور فرار

تاثیر  13  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی میں 24 گھنٹوں کے اندر چوروں نے دو گھروں کو نشانہ بنا کر چوری کی واردات انجام دی ہے۔  جہاں انہوں نے دونوں گھروں میں رکھے 2.75 لاکھ روپے کے زیورات بشمول موبائل فون اور دیگر سامان چوری کر فرار ہو گئے۔  چوری کا پہلا واقعہ شانتی نگر پولس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے جس میں 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا سامان چوری کیا گیا ہے۔  جبکہ دوسرا واقعہ نظام پورہ پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آیا ہے جس میں تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان چوری کیا گیا ہے۔

شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں انمول ہوٹل کے قریب فاطمہ نگر کی رہنے والی 45 سالہ جمیلہ خاتون قیام الدین خان نے بتایا کہ 10 جنوری کو رات تقریباً 11:50 بجے اس کے گھر میں جہاں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں، رات کو دروازہ بند کر کے سو رہی تھی۔  اس دوران نامعلوم چور کسی چیز کی مدد سے دروازے کا کنڈی اندر سے کھول کر گھر میں داخل ہوگیا۔ جہاں اس نے گھر میں رکھا ویوو کا موبائل فون اور پترے کی پیٹی توڑ کر اس میں رکھے طلائی زیورات جس میں ہار، چین، چاندی کی پازیب سمیت نقدی تھی چوری کر وہاں سے فرار ہو گئے۔  مسروقہ سامان کی کل مالیت 1 لاکھ 15 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔  جمیلہ خاتون کی شکایت پر شانتی نگر پولس نے نامعلوم چوروں کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 331(4)، 305 کے تحت ایف آئی آر نمبر 49/2024 میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اسی طرح سنگم پاڑہ کی رہنے والی 50 سالہ زیتونبی محمد کرناچے نے نظام پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر نمبر 30/2025 میں بتایا ہے کہ جب وہ رات کو سو رہی تھی تو ایک نامعلوم چور دروازے کی کنڈی توڑے بغیر اس کے گھر میں داخل ہوا۔ اور ان کے علم میں لائے بغیر گھر میں رکھی الماری کا تالہ توڑ کر نکلس ، انگوٹھی، گلے کی چین، انگوٹھی، منگل سوتر اور نقدی ایک لاکھ 60 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔  نظام پورہ پولیس نے بی این ایس کی دفعہ 305(A) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔