تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمنڈو، 07 جنوری : نیپال-چین سرحد کے قریب منگل کو آنے والے زلزلے سے نیپال میں بہت معمولی نقصان ہوا ہے۔ چین سے متصل پانچ اضلاع میں تقریباً نصف درجن مکانات اور ایک پولیس چوکی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ کوسی ریاست کے ڈی آئی جی کیشو ادھیکاری کے مطابق آج صبح آنے والے زلزلے کی وجہ سے چین کی سرحد سے متصل سولکھمبو، سنکھواسبھا، اوکھلڈھونگا اور تاپلیجنگ اضلاع میں کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اوکھل ڈھنگہ میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ دیگر اضلاع میں 6 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ دوبھن کے علاقے کے پولیس آفس کو بھی زلزلے سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ وزارت داخلہ نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا پتہ لگانے کے لیے تقریباً دو ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں۔