، للن سنگھ بتایا 2025 کے انتخابات میں این ڈی اے کے ساتھ رہیں گے ؟

تاثیر  02  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ2دسمبر: نئے سال پرآر جے ڈی صدر لالو یادو نے بڑا دھماکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کیلئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ان کے اس بیان کے بعد بہار کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کی جانب سے ردعمل کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اب جے ڈی یو کے سابق قومی صدر اور مرکزی وزیر للن سنگھ نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
للن سنگھ نے لالو یادو کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی صدر کو جانا چاہئے اور ان سے پوچھنا چاہئے کہ وہ کیا کہتے ہیں اور کیا نہیں کہتے۔ مرکزی وزیر نے واضح کیا کہ وہ این ڈی اے میں ہیں اور مستقبل میں بھی این ڈی اے کا حصہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کو لے کر کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
للن سنگھ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے 2025 میں آر جے ڈی حکومت بنانے کے دعوے پر ناراض ہو گئے۔ صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تیجسوی کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ ان کے بیانات کا جواب دیتے رہیں ، کیا یہی میرا کام رہ گیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو بولنے کی ا?زادی ہے ، انہیں بولنے دیں۔