تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جکارتہ، 7 جنوری : انڈونیشین فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایس ایس آئی) نے پیر کو شن تائیونگ کا قومی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر معاہدہ باضابطہ طور پر ختم کر دیا۔ پی ایس ایس آی کے صدر ایرک تھوہر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو ایک ایسے کوچ کی ضرورت ہے جو تمام کھلاڑیوں کی متفقہ حکمت عملی پر عمل درآمد کر سکے اور زیادہ موثر رابطے کو فروغ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ا?ج ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ قومی ٹیم کی بھلائی کے لیے ہے۔
تھوہر نے کہا کہ شن کو برطرف کرنے کا فیصلہ ایک طویل عرصے کے جائزے کے بعد کئی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ دسمبر 2019 میں پی ایس ایس ا?ئی کے ساتھ اپنے دور کا ا?غاز کرنے والے شن نے انڈونیشیا کو اپنی عالمی درجہ بندی 173 ویں سے 127 ویں نمبر پر لانے میں مدد کی۔