نائب صدر جمہوریہ نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی

تاثیر  02  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 جنوری: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔راشٹرپتی بھون اور نائب صدر کے سکریٹریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں لیڈروں کی ملاقات کی تصویریں شیئر کرکے یہ جانکاری دی۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے ٹویٹر پر لکھا، “نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے ملاقات کی۔”