بہن بیٹا کے یوم پیدائش پروگرام سے گھر لوٹ رہے ایک بائک سوار تین لڑکے بیس فٹ نہر میں جا گرے،ہوئی موت

تاثیر  01  جنوری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

             سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع میں آج نئے سال کا پہلا دن کسی کیلئے ماتم میں بھی بدلا، ایک سڑک حادثہ میں تین نوجوان کی موت ہو گئی، تینوں نوجوان آج کی گزری شب تقریباً دو بجے نٹوار گاؤں میں اپنی بہن کے گھر سے واپس آر ہے تھے، جوکہ بھگینا کی یوم پیدائش پر اپنی بہن کے گھر گئے ہوئے تھے مگر وہ تینوں گنسیج گاؤں واپس آرہے تھے کہ انکی  بائک بے قابو ہوگئی اور بیس فٹ نیچے نہر میں چلی گئی، آج صبح جب بہار پولس کی تیاری کرنے والے نوجوان دوڑ کیلئے نکلے تو انہوں نے بائیک اور نوجوان کو نہر میں گرے دیکھا تو پولس کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ واقعہ کے بعد سورجپورہ پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا اور لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اسکے لواحقین کو سونپ دیا ۔ مرنے والوں میں ایک پریانشو کمار عمر 25 سال ولد مدریکا سنگھ، دوسرا انکیت کمار عمر 22 سال ولد سنجئے سنگھ اور تیسرا ششی رنجن عرف منو کمار عمر 23 سال ولد رایشور سنگھ, تینوں نوجوان رشتے کی چچیرے بھائی اور بھتیجہ تھے ۔