الشمس اکیڈمی ارریہ میں وفد تحریک پیام انسانیت فورم کا شاندار استقبالیہ۔

تاثیر  01  جنوری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مہمانانِ کے ہاتھوں سکنڈ ٹرمینل امتحان میں پوزیشن لانے والے طلبہ اور طالبات انعامات سے سرفرا۔   
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ شہر کا معروف تعلیمی وتربیتی دانشکدہ “الشمس اکیڈمی” ملت نگر ارریہ بہار کے احاطہ میں مہمانان ذی وقار مشہور اسلامک اسکالر درجنوں کتابوں کے مصنف ڈاکٹر عبدالحمید ندوی جامعہ اسلامیہ بھٹکل کرناٹک، مولانا جنید احمد ندوی، مولانا  سمعان خلیفہ ندوی، انجینئر مصلح الدین سعدی حیدرآباد کو ابنائے ندوہ ارریہ کی جانب سے شاندار استقبالیہ پیش کیا گیا۔ وفد کے ارکان نے آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ ۔کا تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے فرمایا اس تحریک کے محرک وبانی
مفکر اسلام حضرت مولانا ابوالحسن علی ندویؒ نے مذہب نہیں بلکہ وحدت انسانیت کے فروغ اور ابن آدم و حوا کی اولاد کی خدمات کیلئے قائم کی تھی۔ اب پیام انسانیت فورم جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید بلال عبد الحی حسنی ندوی ناظم دارالعلوم ندوةالعلما لکھنؤ کے ایماء پر سیمانچل کے دورے پر ہیں۔ کنوینر سرور عالم ندوی تنظیم ابنائے ندوہ پورنیہ کمشنری(بہار ) نے کہا کہ تنظیم کے آرگنائزر مولانا وڈاکٹر طارق شفیق ندوی و جوائنٹ سکریٹری مولانا عبدالمنان ندوی کی حسب ہدایت پیام انسانیت فورم کے نیشنل لیول کے ذمہ داران کا خاطرخواہ پورنیہ کمشنری کے اضلاع کشنگنج، پورنیہ، ارریہ میں استقبال کیا گیا۔ اور دانشوران شہر، ماہرتعلیم، وکلاء اور سماجی شخصیات جناب سید شمیم انور سکریٹری جامع مسجد ارریہ، الحاج ماسٹر ارشد انورالف سائنس ٹیچر آزاد اکیڈمی، ارریہ بارکونسل کے سابق صدر شری دیویندر مشرا سکریٹری پیام انسانیت فورم ارریہ یونٹ۔ مولانا مجیب الرحمن قاسمی صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ گیاری۔مولانا علی مرتضی ندوی،,قاری نیاز احمد قاسمی سکریٹری جمعیت العلماء ہند۔ پروفیسر توحید عالم انصاری، ،الحاج ماسٹر یونس سکریٹری علامہ سید سلیمان ندوی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، ماسٹر مشیر عالم، غیاث الدین، مشہور قانون دان و سماجی کارکن ایڈوکیٹ اشفاق احمد وغیرہم نے اس استقبالیہ نشست کو تاریخ ساز قرار دیتےہوئےالشمس اکیڈیمی کے ڈائریکٹر سرورعالم ندوی کی کاوشوں کو کافی سراہا،  گزشتہ دنوں سکنڈ ٹرمنل اگزام کا رزلٹ آیا ہے اسکول ٹاپر فرسٹ انعام عزیزم محمد عاقل کلاس ہفتم، سکنڈ انعام شبلی سلمہ کلاس ٹھرڈ انعام عزیزہ صوفیہ بنت قیصر اور  ہرکلاس کے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو مہمانان عظام ودانشوران شہر کے مبارک ہاتھوں ںسےانعامات دیئے گئے۔ اس موقع پر  پروگرام تنظیم ابنائے ندوہ ارریہ کے سرگرم کارکن وفعال سپاہی  سرور عالم ندوی۔ ہمایوں اقبال ندوی۔زکریا نسیم ندوی، یحی نسیم ندوی، مصور عالم ندوی، وقار احمد ندوی، ابوالکلام ندوی، دلشاد احمد۔شعیب عالم۔ابرار محسن، حسنین ندوی اور ڈاکٹر واثق الخیر وغیرہ موجود تھے۔