تاثیر 16 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)
جالے کے سابق ممبر اسمبلی قد آور کمیونسٹ رہنما و مجاہد آزادی عبدالسلام کی 15 ویں برسی کے موقع پر سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے ان کے آبائی گاوں شکر پور پنچایت بھون میں جمعرات کے روز ایک تعزیتی اجلاس منعقد کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جس کی صدارت کٹکا کے مکھیا کمار کریشلے و نظامت سماجی رکن اظہار احمد منا نے کی
موقع پر ،ذکی احمد عرف ببلو ، محمد نثار ، راجا پاسوان، رمیش سدا، اظہار احمد منا ،ڈاکٹر عامر حسن شکرپوری، ڈاکٹر منتظر احمد پیارے، سابق سرپنچ ایاز احمد گڈو ، محمد شکیل ، ماسٹر محمد عرفان ، انیل مہاراج ، زین العابدین ، للت چوپال ، لال بابو ، ونود مھتو ، محمد رفیع ، محمد سمیع، ظفر خان ، محمد لاڈلے
سمیت علاقہ و دیار کے کئی سیاسی سماجی اور عوامی نمائندوں نے شرکت کرکے مرحوم عبدالسلام کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں غریبوں کا مسیحا قرار دیا۔
اس موقع پر مرحوم کے صاحب زادے و شکر پور پنچایت کے سابق مکھیا کامریڈ احمد علی تمنے نے کہا کہ ہمارے والد مرحوم بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے مضبوط ستون تھے۔ انہوں نے کارکنان کو ساتھ لیکر جالے اسمبلی حلقے کی 2 بار نمائندگی کی ۔علاقے کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ غریبوں کی آواز کو سڑک سے ایوان تک اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ 1975سے 2009تک لگاتار کمیونسٹ پارٹی کے دربھنگہ ضلع سکریٹری رہ کر پہلی مرتبہ1980 میں جالے اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے بنے پھر دوسری مرتبہ 1995 میں جالے اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے کے عہدے پر کامیاب ہوئے۔وہ زمینی سطح پر اپنے حلقہ میں عوام کی ترقی کے لئے جدوجہد کرتے رہے ۔ان کا بہار کے گنے چنے قدآور لیڈروں میں نام شمار ہوتا تھا پھر بھی انہوں نے کبھی کسی برے عہدے کے خواہشمند نہیں ہوئے۔
جبکہ سپی آئی کے ضلعی وزیر نارائن جی جھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کامریڈ عبدالسلام نے جس طرح سے لوگوں کی آواز بن کر خدمت خلق کرکے دارفانی سے رخصت ہو گئے ان کے کارنامے کی مثال نہیں ملتی۔اُنہوں نے سی پی آئی سے سیاست کی شروعات کی اور آخری دم تک سی پی آئی ہی میں رہے بہت ساری پارٹیوں نے اُنہیں آفر کیا لکین سبھی آفر کو ٹھکرا دیا اور سی پی آئی کے ستون بن کر غریب غربا کسان مزدوروں کی آواز بنے رہے۔
اسی طرح سماجی کارکن اظہار احمد منا نے کہا کہ مرحوم نے علاقے کی موثر قیادت کی اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے گواہ کامریڈ عبدالسلام نے کمیونسٹ پارٹی کے استحکام میں جو رول ادا کئے وہ مثالی ہیں ۔ان کے اصولوں کو اپنا کر بہتر سیاست کی جاسکتی ہے۔