ٹرمپ کے گرین لینڈ کو ضم کرنے کی خواہش کو دھچکا؛ ہمارے لوگ امریکی نہیں بننا چاہتے: وزیر اعظم گرین لینڈ

تاثیر  11  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کوپن ہیگن، ڈنمارک،11جنوری:گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم نے جمعے کو کہا کہ معدنیات سے مالا مال قطبِ شمالی کے علاقے کے لوگ امریکی نہیں بننا چاہتے لیکن وہ اس جزیرے کے تزویراتی محل وقوع کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دلچسپی کو سمجھتے ہیں اور واشنگٹن سے زیادہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔اس ہفتے کے شروع میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ڈنمارک کے نیم خودمختار علاقے گرین لینڈ کو امریکہ کا حصہ بنانے کے لیے طاقت یا معاشی دباؤ کے استعمال کا امکان مسترد نہیں کریں گے۔ اس بیان کے بعد گرین لینڈ کے رہنما میوٹ بی ایگیڈ کا تبصرہ سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا، یہ امریکہ کی قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔