تاثیر 08 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 08 جنوری: دہلی ہائی کورٹ کو آج دو جج ملے۔ دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ویبھو باکھرو نے بدھ کے روز وکلاء اجے دگپال اور ہریش ویدیا ناتھن شنکر کو عہدے کا حلف دلایا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے 6 جنوری کو دونوں ججوں کی تقرری کا حکم جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کالجیم نے اگست 2024 میں دونوں کی تقرری کی سفارش کی تھی۔