تاثیر 08 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 08 جنوری : مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان 8 اور 9 جنوری کو آسام اور میگھالیہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔اس دوران مرکزی وزیر گوہاٹی میں ریاستی وزیر زراعت اور حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ میگھالیہ کے امیم میں آئی سی اے آر۔آر سی۔این ای ایچ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ مرکزی وزیر چوہان گوہاٹی میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت منعقدہ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ ان کا یہ دورہ زراعت، دیہی ترقی اور مرکزی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔