واٹر ایمبولینس گاندھی نگر سے پریاگ راج کے لیے روانہ، سی ایم نے دکھائی ہری جھنڈی

تاثیر  04  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گاندھی نگر، 04 جنوری:وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے ہفتہ کی صبح گاندھی نگر سے مہاکمبھ 2025 کے لئے مفت واٹر ایمبولینس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی جل شکتی وزیر سی آر پاٹل بھی موجود تھے۔
سدھانشو مہتا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر ایمبولینس پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہاکمبھ میں عقیدت مندوں کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔ یہ واٹر ایمبولینس دریائے گنگا میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عقیدت مندوں کا علاج کرے گی۔ اس میں میڈیکل ٹیم کے عملے کے ساتھ تمام ضروری طبی وسائل موجود ہوں گے۔