تاثیر 02 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ(رقیہ آفرین) ضلع کے جوکیہاٹ بلاک علاقے کے لوگوں کو نئے سال کا بڑا تحفہ ملا ہے۔ مقامی ایم ایل اے نے جمعرات کو چیف منسٹر رورل روڈ اپ گریڈیشن اسکیم کے تحت رانی_مہندی نگر سڑک کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ کر ہردار، کسرا اور بارا استمرار پنچایت و آس پاس کی عوام کو نئے سال کے موقع پر بڑا تحفہ دیا ہے۔ مذکورہ سڑک کی لمبائی 7.70 7 کلومیٹر ہے۔اور یہ سڑک تقریباً 7.30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ وہیں لمبے عرصے سے خستہ حال پڑی رانی_مہندی نگر سڑک کے سنگ بنیاد رکھنے جانے سے بارا پنچایت اور آس پاس کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ وہیں سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے شاہنواز عالم نے کہا کہ یہ سڑک برسوں سے خستہ حال پڑی تھی۔ اب اس کی تعمیر سے لوگوں کو آمدورفت میں کافی سہولت ملے گی۔ ایم ایل اے نے کہا کہ انتخابات سے پہلے میں نے آپ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جیتنے کے بعد میں تمام پنچایتوں کے ہر گاؤں کو اچھی اور کنکریٹ سڑک کے ذریعے بلاک ہیڈ کوارٹر سے جوڑوںگا۔ چنانچہ کامیابی ملتے ہی ترجیحی بنیاد پر مسلسل سڑکوں کا جال بچھا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج تمام پنچایتوں کے لوگ بآسانی بلاک اور ضلع ہیڈکوارٹر پہنچ رہے ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ سال 2025 جوکی ہاٹ کی ترقی کا سال ہوگا۔ چار اہم پلوں کی تعمیر کا کام بھی آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گا۔ جس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ ان میں اُودا ہاٹ-ترکیلی، سرجا پور راستے پر اجگرا دھار اور پرساد پور،جوگندر_اوداہاٹ کے راستے پر دھنگما کے دوہری دھار کا نصف تعمیر شدہ اہم پل شامل ہے۔ اس موقع پر جوکی ہاٹ بلوا دلمالپور پی ڈبلیو ڈی روڈ کا ذکر کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ بہت مصروف سڑک ہونے کے باوجود یہ سڑک آزادی سے اب تک سنگل ہے۔ لیکن اب اسے بہت جلد کشادہ کیا جائے گا۔ جس کے لیے ڈی پی آر تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے سال میں ہی نگر پنچایت جوکی ہاٹ میں کسان کالج چوک سے بازار کی طرف جانے والی سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رجسٹریشن آفس جوکہ 1987 سے کرائے کی عمارت میں چل رہا ہے۔ لیکن اب رجسٹریشن آفس، جوکیہاٹ کو بھی نئے سال میں اپنی عمارت ملنے کی پوری امید ہے۔