تاثیر 04 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ(سالک کوثر امام)سہرسہ کے وارڈ نمبر 29 میں آگ لگنے سے ایک خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ متوفیہ کی شناخت سہرسہ میونسپل کارپوریشن کے بس اسٹینڈ کے پیچھے وارڈ نمبر 29 کے ساکن دیبو ملک کی بیوی شنچاری دیوی (45) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ متوفیہ سہرسہ میونسپل کارپوریشن میں صفائی کا کام کرتی تھی۔ ان کے چار بچے ہیں جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔
متوفی کے بیٹے مکیش ملک نے بتایا کہ 20 دسمبر کو ان کی والدہ باہر بیت الخلاء گئیں اور اس کے بعد انہیں زیادہ سردی لگنے لگی۔ جس کے بعد الاؤ جلا کر تاپ رہی تھی اس دوران ساری میں آگ لگ گئی۔
اس کے بعد آس پاس کے لوگوں نے آگ بجھائی اور خاتون کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں سے ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے اعلیٰ صحت مرکز ریفر کر دیا۔ جس کے بعد وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔ لیکن ہفتہ کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔