تاثیر 04 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہگلی/4جنوری (محمد شبیب عالم) بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت بیس نمبر وارڈ کے علاقے میں میں کوڑا کچرا اٹھانے کا کام کرنے والا قادر خان کو چار پہیہ گاڑی دھکا مار کر فرار ہوگئی۔ قادر خان کے ساتھ دو اور لوگ اس حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ لیکن قادر خان کو شدید چوٹیں آئی تھی جنہیں کولکاتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں انکی موت ہوگئی۔ جمعہ کی رات بعد نمازِ عشاء انکے جنازے کی نماز ادا کی گئی۔ اس معاملے میں انکا رشتے دار نور عالم نے بتایا کہ یکم جنوری کی صبح شب پور موڑ پر جہاں سے کام بانٹنا جاتا ہے وہاں کھڑے تھے کہ ایک ایک چار پہیہ ٹاٹا ٹیاگو جسکا نمبر WB 16BG 0660 دھکا مار کر فرار ہوگئی ۔ پہلے دن سے ہی پولیس گاڑی اور اسکا نمبر برآمد کرنے میں جٹی تھی آخر کار دوسرے دن رات کو پولیس کے ہاتھ یہ جان لیوا کار ہاتھ لگ گئی ساتھ ہی کار مالک بھی پولیس کے ہاتھ لگ گیا ۔پولیس نےکہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے جان لیوا گاڑی اور اسکے ڈرائیور کو برآمد کرنے میں مدد ملی۔