تاثیر 09 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام نیو ایریا موڑ کے قریب ایک بولیرو اور ایک دوسری کار کے درمیان تصادم میں نیو ایریا کے رہنے والے انجینئر بجیندر سنگھ کی بیوی منورما سنگھ کی موت ہوگئی، کار ڈرائیور پردیپ کمار اور ایک نوجوان گڈو کمار بھی زخمی ہوا ۔ یہ تمام لوگ آج کی گزری شب بنارس سے اپنی کار میں اپنے گھر آرہی تھیں کہ گھر سے تھوڑا پہلے ایک موڑ پر ایک تیز رفتار بولیرو نے انکی کار کو ٹکر مار دی جس سے پہلے تو سبھی شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو کار سے نکال کر صدر اسپتال سہسرام میں علاج کیلئے لے جایا گیا، انہیں داخل کرایا گیا اور علاج کے بعد گھر واپس آتے ہی منورما سنگھ کی موت ہوگئی ۔ سہسرام نگر تھانہ کی پولس نے موقع سے بولیرو کو ضبط کر مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس سلسلے میں سہسرام نگر تھانہ صدر راجیو رنجن رائے نے بتایا کہ رات کے وقت کار اور بولیرو کے ٹکراؤ کی اطلاع ملنے پر بولیرو کو ضبط کرلیا گیا ۔