تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،11 جنوری:معروف مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا کو دل کا دورہ پڑا۔ انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ٹیکو کا علاج جاری ہے اور ابتدائی معلومات سامنے آرہی ہیں کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹیکو نے کئی کامیڈی شوز اور فلم سیریل میں کام کیا ہے۔ ٹیکو کو آخری بار 2024 کی ویڈیو فلم ‘ وکی ودیا کا وہ والا’ میں دیکھا گیا تھا۔معمر اداکار ٹیکو تلسانیا کی عمر 70 سال ہے۔ ٹیکو نے ‘ سرکس’، ‘اسپیشل 26’، ‘پھر ہیرا پھیری’، ‘ہنگامہ’، ‘رشتے’، ‘دیوداس’ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ ٹیکو کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے مداحوں کو امید ہے کہ وہ علاج کے بعد جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ ٹیکو تلسانیا 1954 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1984 میں ٹیلی ویڑن سیریل ‘ یہ جو ہے زندگی’ سے کیا۔ بعد میں انہوں نے کئی سیریلز اور فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گجراتی تھیٹر میں بھی کام کیا ہے۔ ان کی بیوی کا نام دیپتی ہے اور ان کے دو بچے ہیں، روہن اور شیکھا۔ ان میں شیکھا ایک اداکارہ ہیں اور ‘ویک اپ سڈ’، ‘ویرے دی ویڈنگ’ جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔