تاثیر 24 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور( نزہت جہاں )
آٹھواں عظیم الشان ختم بخاری شریف کا پروگرام حضرت مولانا نشاط احمد بانی و مہتمم عبدالباری جامعہ نسواں مظفر پور کی صدارت میں منعقد ہوا جب کہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا سعید الاسلام نائب مہتمم جامعہ ھذا نے بحسن وخوبی انجام دیا پروگرام کا آغاز کہکشاں پروین بنت حافظ مشتاق کی تلاوت سے ہوا جب کہ حمد باری بی بی فاطمہ نے پیش کیا اور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نظراہ عقیدت کا گل دستہ عزیزہ تسمیہ ذکری بنت محمد سہیل بدھ نگرا سیتا مڑھی نے پیش کیا اس کے بعد مختلف بچیوں نے مختلف زبان میں تقاریرو نظم پیش کیں جب کہ الوداعی نظم ام کلثوم نے پیش کیا بچیوں کے پروگرام کے بعد ناظم جلسہ حضرت مولانا سعید الاسلام نے بچیوں کی دینی تعلیم کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس پر فتن دور میں ہماری یہ ذمہ داری ہوتی ہیکہ ہم اپنی بچیوں کو مخلوط تعلیم دینے سے گریز کریں اور ادارہ ھذا کے نصاب تعلیم کی خصوصیات کو بتا تے ہوے کہا کہ الحمدللہ یہاں پڑھنے والی بچیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سی،بی،ایس ،ای نصاب کے مطابق درجہ آٹھویں تک ۔ دی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں جن بچیوں نے میٹرک اور آئی ،اے کا امتحان دیاہے وہ تمام ہی طالبات امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیاب ہوئیں اس کے بعد ناظم جلسہ نے نہا یت ہی ادب واحترام کے ساتھ حضرت مولانا شوکت علی قاسمی شیخ الحدیث جامعہ ام المئومنین عائشہ للبنات مکیہ مدھوبنی وسابق استاذ حدیث دار العلوم بالا ساتھ کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دینے کیلۓ دعوت سخن دیا حضرت شیخ الحدیث نے بچیوں سے عبارت پڑھنے کو کہا چنانچہ بالترتیب تمام طالبات فا ضلہ نے عبارت پڑھی جن کے نام یہ ہیں نشاط فاطمہ ، نورفاطمہ ولد اصغر علی نیر پور مظفر پور ،صائمہ شمیم بنت امتیاز الحق موتیہاری، ذاکرہ خاتون بنت مولانا مطیع الرحمن مدھوبنی ، عطوفہ مریم بنت مطیع الرحمن چھپکی مظفر پور،بی بی فاطمہ بنت شمیم مدھوبنی،بشری ارم بنت حافظ مشتاق دربھنگہ اس کے بعد حضرت شیخ الحدیث نے تقریبا ایک گھنٹہ بخاری شریف کی آخری حدیث کے تعلق سے پر مغز خطاب کیااس کے بعدتمام طالبات فاضلہ کو گراں قدر انعمات سے نوازہ گیا جو درج ذیل ہیں قرآن کریم ،آسان تو ضیح القرآن ،بہشتی زیور، منتخب احادیث،پیارے نبی کی پیاری باتیں ، ایمان کے شعبے،جائے نماز تسبیح، عطر،قلم،بیگ،نقاب،اس کے بعد ادارہ کے نو منتخب سکریٹری حافظ، و انجینیر فیضان احمد کو مولانا ابو الکلام آزاد ایوارڈ سے نوازہ گیا جبکہ مظفر حسنین عرف اصفی صاحب نگراں جامعہ ھذا کو ان کی عمدہ کارکردگی اوربے لوث خدمات کی وجہ سے اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سابق صدر جمہوریہ سے نوازہ گیا اس کے بعد تمام طالبات فاضلہ کے والدین کی شال پوشی کی گئ اورشیخ الحدیث مولاناشوکت،علی کی بھی شال پوشی کی گئ اوردیگرمعززمہمانان کرام کی بھی شال پوشی کی گئ اورتمام معلمین و معلمات وملازمین ومحاسب جامعہ ھذاکی حوصلہ افزائ بیگ ،عطر وغیرہ کےذریعہ کی گئ حضرت مولانا عبد القدیر نےسامعین سے پر مغزخطبات فرمایا جبکہ حضرت مولانا نشاط احمد قاسمی بانی و مہتمم عبد الباری جامعہ نسواں نے اظہارتشکر پیش کیا اور حضرت مولانا شوکت علی قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا