تاثیر 02 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 2 فروری : اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو مہا کمبھ حادثے کے بارے میں ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ مہا کمبھ حادثے میں جاں بحق ہوئے عقیدت مندوں کی لاشیں لینے کے لیے رشتہ دار پریاگ راج میں پوسٹ مارٹم ہاؤس کے باہر قطار میں کھڑے ہیں لیکن لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کی جا رہی ہیں۔
اکھلیش یادو نے گھر والوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان لواحقین کی گزارش ہے کہ انہیں کوئی مدد، تسلی کی رقم یا معاوضہ نہیں چاہیے، بس ان کے رشتہ دار کی لاش ان کے حوالے کر دی جائے۔ کسی ’’اہل شخص‘‘ کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ 100 کروڑ روپئے کا بندوبست کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں، کیا وہ لوگوں کی تعداد کے بجائے اپنے لیے کچھ ‘ رقم’ کا بندوبست کرنے کی بات تو نہیں کر رہے ہیں؟