کلبیر سنگھ اور ورندا بھنڈاری نے نیوی ہاف میراتھن کے پہلے ایڈیشن کا خطاب جیتا

تاثیر 02  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 فروری : کلبیر سنگھ اور ورندا بھنڈاری انڈین نیوی ہاف میراتھن کے پہلے ایڈیشن میں ٹاپ پر رہے۔ کلبیر سنگھ نے مردوں کے زمرے میں کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین کے زمرے میں ورندا بھنڈاری نے کامیابی حاصل کی۔ دارالحکومت دہلی میں اتوار کو منعقد کی گئی اس عظیم الشان میراتھن میں 10 ہزار سے زیادہ شرکاء￿ نے حصہ لیا۔ جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہونے والے اس مقابلے میں دوڑنے والوں نے 21.1 کلومیٹر (ہاف میراتھن)، 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کے زمرے میں حصہ لیا۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ ایل۔ منڈاویہ نے 21.1 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی اہم ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران چیف آف ڈیفنس سٹاف، چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ائیر سٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی اور سویلین افسران موجود تھے۔ میراتھن جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوئی اور انڈیا گیٹ اور کرتویہ پتھ جیسے تاریخی مقامات سے گزری، جس سے شرکاء￿ کو ایک انوکھا تجربہ ملا۔ آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک ایونٹ میں ٹائٹل پارٹنر تھا جبکہ آئی او سی ایل اور ٹائٹن واچز ایسوسی ایٹ پارٹنر تھے۔