تاثیر 20 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے ڈہری ٹاؤن کے ایک نوجوان کا مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے ۔ متوفی نیرج کمار ولد دیوآنند چودھری کی لاش شیو گنج علاقے میں سون ندی کے کنارے آج صبح ملی ہے، صبح کی سیر کیلئے جانے والی مقامی خواتین نے لاش دیکھی تو اسکے گھر والوں کو اطلاع دی ۔ متوفی کے خاندان کا تعلق روہتاس ضلع کے پہاڑی گاؤں سے ہے، وہ گزشتہ کئی سال سے ڈہری ٹاؤن پولس اسٹیشن کے تحت شیو گنج علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے ۔ آج سے ایک شب پہلے کسی نے نیرج کا قتل کر اسکی لاش کو سون ندی کے کنارے پھینک دیا ۔ پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے بھی کردیا ۔ مذکورہ معاملے میں اے ایس پی کوٹا کرن کمار نے کہا کہ مکمل تفتیش کی جارہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلی معلومات دی جائینگی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ معاملہ عشق و معاشقہ کا بتایا گیا ہے ۔