تاثیر 23 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 23 فروری:-دربھنگہ کے مشہور نیفرو لوجسٹ ڈاکٹر رضوان عالم سیتامڑھی ضلع کے پوپری ملنگ استھان میں کڈنی اور اس سے متعلق مریضوں کی تشخیص کرینگے وہیں ڈائلیسس کے مریضوں کو اب کہیں جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی بلکہ یہاں ڈائلیسس بھی ہوگی ۔علاقہ و آس پاس کے ڈائلیسس مریضوں کے لئے بہت بڑی سہولت ہوگی ۔دربھنگہ ،سیتامڑھی ،مظفر پور ،مدھوبنی جانے کی ضرورت اب نہیں ہوگی ۔افتتاحی پروگرام کے موقع پر ڈاکٹر رضوان عالم نے کہا کہ میرے تعلیم حاصل کرنے کا مقصد ہی خدمت خلق ہے شروع سے ہی میری خواہش تھی کہ اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنا اسی وجہ سے میں نے اپنے علاقے میں نیفرون ڈائلیسس سینٹر کھولا ہوں تاکہ ڈائلیسس کے مریضوں کو اب میرے یہاں تمام سہولیات فراہم ہونگی ۔وہیں انہوں نے کہا کہ اس سینٹر پر تمام طرح کے کڈنی کے مریضوں کا علاج اور ٹسٹ کیا جائے گا جس میں کڈنی بائپسی ٹسٹ اور پرما کیتھ انسرشن بھی شامل ہے جو کہ پہلی بار سیتامڑھی ضلع کے پوپری میں یہ سہولت دستیاب ہوگی اس سے قبل یہاں کے لوگ اس طرح کے ٹیسٹ کے لئے پٹنہ جایا کرتے تھے لیکن اب یہاں کے لوگوں کو پٹنہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی وہ تمام سہولتیں پوپری میں نیفرون ڈائلیسس سینٹر میں ملے گی ۔واضح ہوکہ ڈاکٹر رضوان عالم پورے شمالی بہار کے پہلے اور واحد ڈی ایم نیفرو لوجسٹ ہے ۔انہون نے سی ایم سی ولور اور انگلینڈ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے ۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سی ایم سی ولور میں ہی معاون پروفیسر نیفرو لوجسٹ کے طور پر اپنی خدمت انجام دیئے اور اس کے بعد میکس ہاسپیٹل دلی میں کئی سالوں تک ماہر کڈنی ٹرانس پلانٹ رہے ابھی فی الحال دربھنگہ میڈیکل کالج میں بطور معاون پروفیسر نیفرو لوجی ہے ۔