تاثیر 23 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پوپری ڈی ایس پی اتنو دتہ نے نان پور تھانہ میں دی جانکاری
سیتامڑھی (مظفر عالم)
ضلع کے نان پور پولیس حلقہ میں چار روز قبل 27 فروری کو کوڑیا بازار کے نزدیک سے پی این بی سی اس پی سنٹر کو تین نقاب پوش بدمعاشوں نے لوٹ لیا تھا اس لوٹ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان مجرموں سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرکے نان پور تھانہ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے پولیس کے اس طرز عمل سے عام لوگوں کا تحفظ اور اعتماد بڑھ گیا ہے جبکہ مجرموں کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی پوپری اتنو دتہ نے نان پور تھانہ کے اندر پریس کانفرنس میں بتایا کہ 17 فروری کو ایس آئی ایس پی کوڑیا گاؤں سے لوٹ لیا گیا تھا جس میں نان پور پولیس تھانہ صدر اشوک کمار، سبودھ کمار اور شیو کمار کی قیادت میں پی ٹی ایس آئی جولی کمار چن چن کمار اجیت کمار۔ نتیش کمار۔ سنت منی دیواکر کمار مشرا دھننجے کمار سمیت اور بھی پولیس اہلکاروں کو اس خفیہ مہم کے اندر شامل کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں نان پور تھانہ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور مجرموں کو
گرفتار کیا گیا ڈی ایس پی نے کہا کہ ٹیم نے دن رات کام کیا اور چھاپے مار کر اس لوٹ واردات میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کیا جن ، جن میں منیش کمار بیٹھا، روہت کمار عرف چوٹکا سمر کمار، روپیش کمار، ہریتھک کمار عرف ریتو چودھری، منانجے سہنی اور وجے کمار شامل ہے ، سبھی گاؤں رائے پور تھانہ نان پور ضلع سیتامڑھی کے رہنے والے ہیں پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی اتنو دتہ بتایا کہ ہیرو اسپلنڈر BR30 AF 6508 ۔ اسلحہ دو زندہ کارتوس پانچ موبائل اور 3700 روپے کیش برآمد کیا گیا ۔ اتنی بڑی کامیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈی ایس پی اتنو دتہ نے تمام پولیس اہلکاروں کو انعام دینے کی سفارش کی ہے۔
معلوم ہو کہ 17 فروری کو دن کے لگ بھگ 1 بجے کے قریب تین نقاب پوش بدمعاشوں نے پی این پی سنٹر میں کھوس کر اسلحہ کی نوک پر سنٹر میں بیٹھے اسٹاف سے روپے لوٹ لیے اور سنٹر اسٹاف کو مارا بھی جاتے وقت پی این بی سنٹر کے شیٹر کو نیچے گرا کر فرار ہو گیا۔ اس پہلے بھی راے پور بازار کے گرامین بینک کے اندر بھی لوٹ ہو چکی ہے جانکاری کے مطابق کوڑیا بازار سے پورب اینٹ بھٹی کے نزدیک پل پر اکثر شام کے وقت دوکانداروں سے روپے اور سامان لوٹنے کی شکایت موصول ہوتی رہتی ہے ویسے بھی کوڑیا راے پور بازار کے دوکانداروں کے دوکان میں اکثر چوڑی ہوتی رہتی ہے جس وجہ کر راے پور بازار کے اندر اب باہر کے بزنس مین آنا پسند نہیں کرتے ہیں اگر ڈی ایس پی پوپری اتنو دتہ ان مجرموں سے اگر اور بھی گہری تشویش کرے تو بہت سارے واردات کا خلاصہ ہوگا