تاثیر 04 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گورنر موصوف کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے سیکڑوں اہم شخصیات نماز جنازہ میں شامل ہوئے
پٹنہ : بہار قانون ساز اسمبلی میں سی ایل پی لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد خاں کے اکلوتے بیٹے ایان خان کو سیکڑوں نمناک آنکھوں کے سامنے ویٹنیری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ انکی نماز جنازہ انجنئیر محمد شمیم نے حج بھون میںپڑھائی ۔ اس موقع پر نماز جنازہ سے پہلے ایمان افروز خطاب میں کہا کہ روزانہ اس دنیا سے لوگوں کا رخصت ہوتے رہنا زندہ رہنے والوں کیلئے بہت بڑی نصیحت ہے۔ زندگی کا ہر دن موت کے قریب کررہا ہے ۔ زندگی کی الجھنیں سلجھ جاتی ہیں اللہ تعالیٰ راستہ نکال دیتا ہے اس کی حکمت ہماری سوچ سے پرے ہے ۔ ضرورت صرف یقین کی ہے ، ایمان کی پختگی کی ہے ۔ ایان کی غیر فطری موت نے ہمارے سامنے بہت سارے سوالات کھڑا کردیا ہے ۔ آج کا گارجین اپنے بچوں کو بہت کم وقت دے پاتے ہیں اور بچے کے چھوٹی موٹی خواہشات سے بے بہرہ رہتے ہیں ۔ بچوں کو تعلیم تو ضروری ہے ساتھ اسلامی تربیت کا دینا بہت ضروری ہے ۔ اللہ سے دعا ء کہ اس بچے کے گناہوں کو معاف کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے( آمین)
جنازہ میںبہار کے عزت مآب گورنرعالی جناب عارف محمد خان، ایس ایم اشرف فرید، زماںخان، وزیر اقلیتی فلاح،احمد اشفاق کریم ،ارشاد اللہ، چیئرمین سنی وقف بورڈ ،افضل عباس،خورشید صدیقی ، سی ای او، سابق وزیر اسرائیل منصوری ، ڈاکٹر احمد عبد الحئی، ڈاکٹر غیا ث الدین رعی،ڈاکٹر مناظر حسن، نعمت اللہ، اخلاق احمد سابق وزیر، فراز فاطمی،بنٹی چودھری، کوکب قادری،ممتاز حسن خاں، عقیل احمد خاں، پروین کشواہا، فہیم احمد، اظہار حسین ایم ایل اے، شمائل احمد،ڈاکٹر اشرف النبی قیصر، ڈاکٹر انوارالہدیٰ، عبدالباقی صدیقی، دانش خاں، ڈاکٹر آفتاب نبی ، سابق ایم ایل سی ڈاکٹر محمد شمیم، چیئرمین شیعہ وقف بورڈ کانگریس لیڈر شانواز عالم، سکریٹری اے آئی سی سی،اکھلیش پرساد سنگھ، صدر بی پی سی سی ،آفاق عالم، سابق وزیر ، ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری ،راجیش راٹھوڑ، ترجمان بی پی سی سی ،غریب داس، یوتھ کانگریس کے صدر ،عمیر خان، صدر اقلیتی محکمہ ،قیصر علی خان ،ایڈووکیٹ ابرار رضا ،حسیب انور ،نجم الحسن نجمی ،ایس ایم شرف ،کے این شکلا، سشیل کمار ،عبدالباری صدیقی ، اختر الاسلام شاہین ،قاری صہیب، سابق ایم ایل اے منا شاہی، رام کرپال یادو، سابق ایم پی، افضل امام سابق میئر ،اعجاز احمد ترجمان،یونس حسین حکیم، وصی اختر، پرویز احمد سیٹی، ڈاکٹر ایم اے ابراہیمی ارشد فیروز ، چیرمین گورنمنٹ اردو لائبریری ، امتیاز احمد کریمی، سابق چیرمین بی پی ایس سی ، محمد معیز الدین بی اے، ایس ، خالد نصیر الدین ، نئیر فاطمی، امیر آفاق احمد فیضی، دیوان جعفر حسین ،پروفیسر اقبال شیرازی ،اسفر احمد وارڈ کونسلر، مولانا سعد احمد قاسمی، محمد رضوان دربھنگوی، سراج انور، ضیا ء الحسن، انواراللہ، ڈاکٹر آفتاب اسلم، نواب عتیق الزماں، خورشید احمد ، عبید الرحمٰن، فیضان احمد ، اعجاز حسین، ساجد رضا خاں، راشد رضا خان، جاوید اقبال ایڈووکیٹ، مولانا ابو الکلام، شوکت علی رضوی، ہارون رشید ملک، آفاق احمد، خرم ملک، قیس ملک، دلشاد ملک، تنویر عالم خاں، تنویر خاں، تنویر رضوی، شعبان خاں، شاہد الزماں، مولانا شکیل احمد قاسمی، آفاق احمد خاں ، شاہ زیب خاں ، عارف خان، غفران ولی، ، شمائل احمد، ڈاکٹراسد اللہ ، برکت خاں، طاہر انیس، دھنجے جی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل و قرآن خوانی کل مورخہ ۵؍ فروری کو صبح ۸ بجے سیمنعقد کی جائیگی صبح ۱۰ بجے دعا ہوگی