تاثیر 22 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
970 طلباء و طالبات ہوئے شامل
سیتامڑھی (مظفر عالم)
مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی پٹنہ کی جانب سے جمعہ کو ضلع کے واحد امتحانی مرکز میں عالم و فاضل کا امتحان منعقد کیا گیا ۔ امتحان کے تیسرے روز بھی کسی طلباء و طالبات کو اخراج کئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سیتامڑھی اور شیوہر اضلاع کے طلباء و طالبات نے ہیڈ کوارٹر ڈمرہ میں واقع واحد ارمیلا دیوی سدانند یادو گروکل ڈگری کالج امتحانی مرکز میں شرکت کی۔ سینٹر سپرنٹنڈنٹ نوتن رمن اور آبزرور انظار احمد نے بتایا کہ پہلی نشست میں کل 510 کے مقابلے میں 440 طلباء و طالبات شریک ہوئے جبکہ 70 طلباء غیر حاضر رہے۔ اسی طرح دوسری نشست میں کل 560 طلباء و طالبات کے مقابلے 532 طلباء و طالبات شریک ہوئے جبکہ 28 طلباء غیر حاضر رہے۔