فائرنگ معاملے میں سابق باہوبلی ایم ایل اے ا ننت سنگھ کی درخواست ضمانت مسترد

تاثیر 06  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 6 فروری :بہار میں سابق باہوبولی ایم ایل اے اننت سنگھ کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ اننت سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ جمعرات کے روز ایم پی ایم ایل اے کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے اپنافیصلہ سنایا۔ بدھ کے روز عدالت نے سابق ایم ایل اے اننت سنگھ کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
مکامہ کے پنچ محل تھانہ علاقے میں 22 جنوری کو پیش آئے فائرنگ کے واقعہ میں ا ننت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 24 جنوری کو اننت سنگھ نیخود سپردگی کر دی تھی۔ جس کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت ایم پی اور ایم ایل اے کے فوجداری مقدمات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ امت ویبھ کی عدالت میں ہوئی ہے۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے کیس ڈائری کا مطالبہ کیا تھا۔