دربھنگہ میونسپل کارپوریشن میں کونسلروں کی اہم میٹنگ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

تاثیر 20  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ(فضا امام) 20 فروری:- میونسپل کارپوریشن کے تمام کونسلروں اور کونسلر نمائندوں کی ایک اہم میٹنگ 20 فروری کو دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کی میئر کے چیمبر میں منعقد کی گئی جس میں وارڈ 13 کے کونسلر راجیو کمار، وارڈ 20 کے کونسلر کے نمائندے ڈاکٹر جمال حسن، وارڈ 37 کے کونسلر ریاست علی، وارڈ 48 کے نمائندے سبھاش کمار سوربھکا، وارڈ 34 کے کونسلر نمایندے وکاس چودھری، وارڈ 17 کے کونسلر کے وکاس کمار، وارڈ 11 کے کونسلر سونی پروے، وارڈ 12 کے کونسلر مکیش مہاسٹھ، وارڈ 23 کے کونسلر کے نمائندے لکشمن چودھری، وارڈ 35 کے کونسلر کے نمائندے سنتوش ٹھاکر، وارڈ 8 کے کونسلر کے نمائندے متھلیش کمار رائے، وارڈ 9 کے کونسلر راکیش پاسوان، وارڈ 22 کے کونسلر رنکو کماری، وارڈ 40 کے کونسلر امرجے کمار، وارڈ 4 کے شیام شرما، وارڈ 19 کے کونسلر کےنمائندےروی روہن، وارڈ 14 کے کونسلر کے نمائندے گجیندر منڈل اور کئی کونسلر موجود تھے۔ یہ میٹنگ میئر محترمہ انجم آرا نے بلائی تھی، جس میں میونسپل کارپوریشن کے مختلف مسائل اور کونسلروں کے مطالبات پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد 21 فروری کو میونسپل کارپوریشن کے مجوزہ تالا بندی کا حل تلاش کرنا تھا۔دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کے کاموں کو لے کر کچھ عرصہ سے کونسلروں میں عدم اطمینان تھا۔ کونسلر راجیو کمار نے الزام لگایا کہ میونسپل کارپوریشن میں کئی محکمانہ بے ضابطگیاں چل رہی ہیں جن میں ملازمین کی بحالی، مالی آمدنی اور اخراجات کی شفافیت، محکمانہ ٹنڈر کا عمل جیسے بڑے مسائل شامل ہیں۔ ان مسائل کو لے کر کونسلروں نے 21 فروری کو میونسپل کارپوریشن کے دفتر کو تالا لگانے کا انتباہ دیا تھا۔کونسلر کے نمائندے ڈاکٹر جمال حسن نے کہا کہ میئر انجم آرا نے کونسلرز کے مسائل غور سے سنے اور میٹنگ کو پروقار اور خوشگوار ماحول میں چلایا۔ڈاکٹر جمال حسن نے بتایا کہ میٹنگ میں درج ذیل امور زیر بحث آئے: آمدن اور اخراجات کی معلومات: کونسلرز نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن کے مالیاتی لین دین کی معلومات کو شفاف ہونا چاہیے اور تمام کونسلرز کو باقاعدہ رپورٹس دی جائیں۔ملازمین کی بحالی: میونسپل کارپوریشن میں ملازمین کی بحالی کی مکمل فہرست اور عمل کو عام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔محکمہ جاتی ٹینڈر کا عمل: میونسپل کارپوریشن میں جاری کردہ ٹینڈروں کی شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے اور کونسلروں نے ان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔کونسلر کے نمائندے اویناش سہنی نے کہا کہ میئر انجم آرا نے کونسلروں کی تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیا اور انہیں یقین دلایا کہ ایک ماہ کے اندر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور تمام کونسلروں کو مالی اور انتظامی امور کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔میئر انجم آرا نے کونسلرز سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مسئلے کے حوالے سے ان سے براہ راست رابطہ کریں اور بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے میں تعاون کریں۔ ان کی یقین دہانی اور مثبت رویہ کو دیکھ کر کونسلرز نے 21 فروری کو طے تالا بندی کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔