مہاراشٹر کے پالگھر میں یوگانڈا کی خاتون 13.5 لاکھ روپے مالیت کے میفیڈرون ضبط

تاثیر 01  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، یکم فروری:مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ایک 39 سالہ یوگانڈا کی خاتون کو مبینہ طور پر 13.5 لاکھ روپے مالیت کے میفیڈرون (ایم ڈی) کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ہفتہ کو اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ اور غیر ملکی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
میرا-بھیندر وسئی-ویرار (ایم بی وی وی) پولیس کے انسداد منشیات سیل (اے این سی) کی ٹیم نے جمعرات کی رات تلنج علاقے میں ایک جھیل کے قریب خاتون کو مشکوک انداز میں گھومتے ہوئے دیکھا اور اسے حراست میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم) مدن بلال کے مطابق، خاتون کے سامان کی تلاشی لینے پر 67.5 گرام میفیڈرون برآمد ہوا، جس کی مالیت 13.5 لاکھ روپے ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق یوگنڈا سے ہے اور اس کے منشیات نیٹ ورک کی تحقیقات جاری ہیں، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس نے یہ ممنوعہ مواد کہاں سے حاصل کیا اور اس کے ممکنہ خریدار کون ہیں۔ معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔