تاثیر 06 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 فروری : یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے مسودہ قوانین کے خلاف جمعرات کو دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے طلبہ ونگ نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔ اس مظاہرے میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور ڈی ایم کے کے ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ انڈی الائنس کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس اور انڈی اتحاد کے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر ریاست، ہر تاریخ، ہر زبان اور ہر روایت کا احترام کیا جانا چاہئے۔ ان کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے، مختلف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے منشور میں پہلے ہی کہا گیا ہے کہ تعلیم کو ریاستی فہرست میں واپس لایا جائے گا۔ میں پلیٹ فارم پر موجود اپنے تمام دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ جو کہہ رہے ہیں ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔