روڈ ویز کی بس سے ٹکرانے کے بعد ٹرک میں آگ

تاثیر 01  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جونپور، یکم فروری:جلال پور تھانہ علاقے میں واقع رام پور سوری گاؤں کے قریب قومی شاہراہ پر ہفتہ کی صبح روڈ ویز کی بس اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ بس سے ٹکرانے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کے مطابق جونپور سے وارانسی جا رہے ایک ٹرک کی روڈ ویز کی بس سے ٹکر ہو گئی۔ تصادم کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے بڑی شکل اختیار کر لی جس سے ہائی وے پر افراتفری مچ گئی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔