سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے بجٹ کا خیر مقدم کیا

تاثیر 01  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم فروری:سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے مرکزی بجٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے ذریعہ پیش کردہ مرکزی بجٹ میں بہت سے اچھے نکات اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے متوسط طبقے سمیت مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ سیتا رمن نے بجٹ میں زراعت، ادویات سمیت کئی شعبوں کا احاطہ کیا ہے۔ وہ اس بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔