غریبوں کی بہبود، نوجوانوں کو روزگار، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بجٹ: کیشو پرساد موریہ

تاثیر 01  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، یکم فروری:اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے مرکزی بجٹ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو ایکس پر پوسٹ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ مودی حکومت ک کی تیسری میعاد کا پیش پہلا مرکزی بجٹ 2025-26 غریبوں کی بہبود،نوجوانوں کو روزگار ، خواتین کو بااختیار بنانے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کا ایک ایسا بجٹ ہے جو ترقی کا احساس کرائے گا۔
کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ اس بجٹ میں زرعی ترقی اور پیداوار کو تیز کرنے، دیہی غریبوں کی خوشحالی، انکم ٹیکس میں چھوٹ، میک ان انڈیا کو فروغ دینے، خواتین کو کاروباری بنانے، اچھی صحت، ایم ایس ایم ای اور اختراعات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے وقف بجٹ ہے۔ اس کے لیے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا تہہ دل سے شکریہ اور مبارکباد۔