تین سو پچاس دن تک بہاری بھونجا کھائیں گیںوزیر اعظم، کچھ دنوں تک بہار کی بہت یادآئے گی: لالو یادو

تاثیر 26  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،26فروری:آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا۔ لالو پرساد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بہاری بھونجاکی یاد دلائی۔ا?ر جے ڈی سپریمو لالو پرساد نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے، ’’اس بار ہمارے سوالوں پر پی ایم نے کہا ہے کہ وہ سال میں صرف 300 دن مکھاناکھائیں گے۔ اگلی بار میں 350 دن تک ’’بہاری بھونجا‘‘ کھائیں گے۔لالو پرساد نے پی ایم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 100 دن تک بھاگلپوری ریشم پہنیں گے۔ ہم چھٹی مائیہ کا ورت رکھیں گے۔ ہم ماں گنگا میں ڈبکی لگائیں گے۔ جانکی ماں کے مندر جائیں گے۔ بہار سے بچپن کا رشتہ قائم کریں گے۔ ہم مدھوبنی پینٹنگ کے ساتھ تولیہ یا کرتہ پہنیں گے۔لالو پرساد یادو نے ا?ئندہ اسمبلی انتخابات کے نام پر لکھا ہے کہ ’’میں اپنے خطاب کی شروعات بھوجپوری، مگہی، انگیکا، بجیکا، سورج پوری اور میتھلی زبانوں سے 2-4 ادھار لی گئی لائنوں سے کروں گا۔ وہ جن نائک کرپوری ٹھاکر، لوک نائک جئے پرکاش اور دیگر عظیم ہستیوں کے درمیان تعلق کے بارے میں بتائیں گے۔
دراصل حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھاگلپور میں اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ وہ 365 دنوں میں 300 دن مکھاناکھاتے ہیں۔ اس بیان پر لالو پرساد نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں وہ بے روزگار ہو جائیں گے اور 350 دن تک بہاری بھونجا کھائیں گے۔