وزیر اعلی عمر عبداللہ کی ایل جی سنہا سے ملاقات

تاثیر 01  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، یکم مارچ :جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسمبلی کا بجٹ سیشن 2025 پیر 3 مارچ 2025 کو جموں میں شروع ہوگا۔