جن کلیانکاری سح شکچھا وکاس منچ کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر شاندار اعزازیہ تقریب کا اہتمام

تاثیر 17  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

طلباء اور طالبات کو مضمون نویسی اور کوئز کنٹیسٹ میں بہترین مظاہرہ پر دیئے گئے انعامات
دربھنگہ (فضا امام) محنت و مشقت کے ساتھ کی گئی تیاریاں ایک دن ضرور رنگ لاتی ہے میں بھی اسی کے نتیجے میں اس مقام تک پہنچا ہوں مذکورہ باتیں اتوار کے روز علی نگر بلاک کے تحت سماجی فلاحی تنظیم جن کلیانکاری سح شکچھا وکاس منچ شیام پور کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد سالانہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے بطور مہمان خصوصی موجود بینی پور کے ایس ڈی پی او آشوتوش کمار نے کہی انہوں نے کہا آپ تمام طلباء پڑھائی میں ایمانداری سے دلچسپی لیں، موبائل سے دوری قائم کریں،اچھے لوگوں لڑکوں کی صحبت اختیار کریں،والدین بھی فرینڈلی رہتے ہوئے بچوں کی پرورش کریں اور نگرانی رکھیں،اساتذہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ معقول اور مناسب طریقہ سے بچوں کی رہنمائی کریں تو ان کی زندگی سنور جائے گی اور اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے معاشرہ میں خوشگوار اور پروقار ماحول بھی بنے گا انہوں نے منچ کے کارناموں اور خدمات کا اعتراف کرتے پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ منچ کے متعلق جو جانکاریاں ملی ہیں اس کے مطابق منچ نے تعلیمی میدان میں مثالی کارنامے اور خدمات انجام دیا ہے اس کے علاوہ ڈیزاسٹر (آفات)،ماحولیات،خواتین کی مضبوطی اور ہیلتھ خدمات و بیداری کے معاملے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین عمل ہے انہوں نے پروگرام کے اہتمام کو بہتر بتاتے ہوئے کہا ایسے پروگراموں میں شرکت کرنا مجھے بے حد اچھا لگتا ہے آئندہ جب کبھی بلایا جائے گا تو ضرور حاضر ہونے کی کوشش کروں گا پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے بہار راجیہ پرارمبھک شکچھک سنگھ کے نائب صدر شمبھو یادو نے کہا منچ نے گزشتہ 21 سالوں میں مثالی خدمات انجام دئے ہیں جس کی ستائش ہونی چاہئے لیکن جو لوگ کسی قابل نہیں ہوتے وہ ایسے کام بھی نہیں کر سکتے اور نہ انہیں ایسے کاموں سے سکون ملتا ہے لیکن جو لوگ سماجی خدمات کو اپنا فریضہ سمجھتے انہیں این جی او کے وجود، اس کے خدمات،اس کو تعاون دینے اور اس کے اراکین کی حوصلہ افزائی کرنے میں خوشی اور سکون ملتا ہے جو آج آپ کو اور مجھ کو مل رہی ہے کہا کہ ایکیس سالہ خدمات کے لئے منچ کے تمام اراکین و ذمہ داران بالخصوص اس کے بانی اور سکریٹری ایم اے صارم صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے منچ کو ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی بھی کرائی پروگرام کا افتتاح مہمان خصوصی و معزز مہمانان نے مشترکہ طور پر مشعل روشن کر کے کیا مہمان اعزازی اور شاعر شنکر کیموری نے حمد و نعت اور قومی یکجہتی پر مشتمل اشعار پیش کر سامعین کو خوب محظوظ کیا تنظیم کی جانب سے تمام مہمانوں کو متھلا کے روایتی پاگ،مالا،چادر سے استقبال کرنے کے ساتھ اوارڈ آف ایکسلینس سے نوازا گیا موقع پر درجہ 7 سے لے کر درجہ 12 تک کے طلباء و طالبات کے کل تین گروپوں کے لئے منعقد مضمون نویسی اور کوئز کنٹیسٹ میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں سے توصیفی سند،میڈل اور مومنٹو دے کر حوصلہ افزائی کی گئ ان کے علاوہ مضمون نویسی اور کوئز کنٹیسٹ میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات کو حوصلہ افزائی کے لئے سند سے نوازا گیا۔خطاب کرنے والے مہمان اعزازی میں ڈاکٹر مجاہد الاسلام، ڈاکٹر مکیش پرساد نرالا،ٹیچر یونین لیڈر رفیع الدین،سبکدوش ٹیچر محترمہ بنیتا جھا اور پرمکھ کے نمائندہ راجیو کمار یادو شامل ہیں مہمان خصوصی کے حصے میں صدارت کی بھی ذمہ داری تھی جب کہ نظامت کے فرائض کو خود منچ کے بانی و سکریٹری ایم اے صارم نے بحسن و خوبی انجام دیا موقع پرمہمان میں اسسٹنٹ پروفیسر دستگیر عالم،راجد لیڈر محمد راشد، جدیو لیڈر عرش آعظم،سالک مرتضٰی کے علاوہ مقامی اہم شخصیات میں حافظ اسلم برکاتی،محمد عالمگیر،ماسٹر صدر عالم،جدیو لیڈر حافظ عمر علی اور واصل حق وغیرہ شریک تھے منچ کے ذمہ داران میں صدر نربھئے یادو،نائب صدر وجئے کمار دیو،رکن اندر کمار مکھیا، سبوری کانت یادو،جواہر یادو، منیش کمار دیو،شیام کمار رام کے علاوہ پنکج کمار ساہو،وکرم کمار ٹھاکر، دھننجیت کمار دیو،روی شنکر کمار دیو،ارجن یادو،ابھیجیت کمار دیو،راجا پاسوان،آدرش مکھیا،سندیپ،مکیش مکھیا اور لال بابو یادو،ستیہ نارائن یادو اور رویندر کمار دیو نے پروگرام کو ابتداء تا اختتام ایک پیر پر کھڑے ہو کر انجام دلانے میں مثالی کردار ادا کیا.