تاثیر 11 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)رنگوں کا تہوار ہولی اور ماہ رمضان، عید الفطر کو سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منانے کو لے کر چوکس انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے منگل کے روز سمری تھانہ احاطے میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی ڈی ایس پی صدر 2 جیوتی کماری اور سی او نیہا کماری نے کہا کہ ہولی، رمضان اور عید الفطر کا تہوار سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منائیں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی جے و فحش گانوں پر پوری طرح پابندی عائد رہے گا موبائل پر کسی بھی قسم کی اطلاع انتظامیہ کو خُفیہ طور پر دیں افواہ پھیلانے والے اور بائک ریسنگ کرنے والے افراد پر فوری کاروائی کی جائے دفعہ 107 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف چھاپے ماری تیز کی جائے انسپکٹر سریش رام نے کہا کہ تہوار کے دوران سماجی ہم آہنگی بگاڑنے کی کوشش کرنے سماج دشمن عناصر کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جاۓ گا حساس اور انتہائی حساس جگہوں پر پولیس فورس تعینات کیا جائے گا تھانہ صدر منیش کمار نے کہا عوامی نمائندے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کو تعاون کریں امن کمیٹی کے ممبران اور معززین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے وقار کو برقرار رکھیں۔ تمام چوکیداروں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں کی اطلاع پولیس انتظامیہ کو دیں، ہولی کے دن ایسا کوئی کام نہ کیا کریں جس سے ایک دوسرے کو تکلیف پہنچے موقع پر سابق مکھیا امجد عباس، انیل سنگھ، نیاز احمد، سعید عالم، پیکس صدر صدر امریندر یادو، پنس شکیل خان، اجے سہنی، ثنا خان، قیصر خان، انیس الرحمان نے پر امن ماحول میں تہوار منانے کی اپیل کی۔ ڈی جے اور فحش گانوں پر پوری طرح پابندی عائد رہے گی