* جیو کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 201.87 ایم بی پی ایس تھی جبکہ ایئر ٹیل کی 165.23 ایم بی پی ایس رہی
* مہاکمبھ میں جیو 5 جی نیٹ ورک کی دستیابی ایئر ٹیل کے مقابلے میں تقریباً دوگنی تھی
نئی دہلی، 11 مارچ 2025۔ بھارت کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر ریلائنس جیو کے 5 جی نیٹ ورک نے مہاکمبھ میلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اوکلا کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، مہاکمبھ میں نہ صرف ریلائنس جیو کے نیٹ ورک کی رفتار سب سے تیز تھی، بلکہ اس نے اپنے حریف بھارتی ایئرٹیل کو بھی 5 جی نیٹ ورک کی دستیابی میں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ اوکلا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہاکمبھ میں 5 جی نیٹ ورک کی رفتار 4 جی سے تقریباً 9 گنا زیادہ تیز تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میلہ جنوری کے شروع سے فروری کے آخر تک منعقد ہوا تھا۔
جیو ن 5 جی نیٹ ورک کی کارکردگی میں سب سے رہا۔ جیوکیاوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار 201.87 ایم بی پی رہی، اس کے بعد ایئرٹیل 165.23 ایم بی پی ایس پر رہا۔ مہاکمبھ میں، ریلائنس جیو کے 5 جی نیٹ ورک کی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار ایئرٹیل کے مقابلے میں تقریباً 36 ایم بی پی ایس زیادہ تھی۔ ہندوستان میں صرف جیو اور ایئر ٹیل ہی 5جی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ جیو نے مہاکمبھ کے علاقے میں 5 جی نیٹ ورک کی دستیابی کے معاملے میں بھی جیت حاصل کی۔ میلہ گراؤنڈ میں جیو کے5 جینیٹ ورک کی دستیابی 89.9% تھی، جو ایئر ٹیل کے 42.4% کی دستیابی سے دوگنی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ جیو 5 جی نیٹ ورک زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے دستیاب تھا، جس سے اس کے صارفین کو بہتر کوریج اور کنیکٹیویٹی ملتی ہے۔
مہاکمبھ کے دوران بھیڑ کے باوجود، 5جی نیٹ ورک نے 4 جی سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق5 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار جنوری کے آغاز میں 259.67 ایم بی پی ایس تھی، جو 26 جنوری کو گر کر 151.09 ایم بی پی ایس پر آ گئی، لیکن میلے کے اختتام تک واپس 206.82 ایم بی پی ایس پر آ گئی۔ بھاری ٹریفک کے دوران بھی براؤزنگ اور ویڈیو پلے بیک میں کوئی خاص تاخیر نہیں ہوئی۔