آرینا سبالینکا پہلی بار میامی اوپن کے فائنل میں پہنچیں

تاثیر 28  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 مارچ:دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے جمعرات کو چھٹی سیڈ اٹلی کی جیسمین پاولینی کو 2-6، 2-6 سے شکست دے کر اپنے پہلے میامی اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔سبالینکا نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے سروز کا 77 فیصد جیتا، چھ ایس لگائے اور اپنے چاروں بریک پوائنٹس بچائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پانچ میں سے چار بریک پوائنٹس کا فائدہ اٹھایا اور صرف 71 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔جنوبی فلوریڈا میں رہنے والی بیلاروسی ٹاپ سیڈ سبالینکا نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی سیٹ نہیں ہاری ہیں۔ وہ انڈین ویلز کی رنر اپ کے طور پر میامی پہنچی تھیں۔سبالینکا نے کہا،’’میں ا?ج اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ میں پہلی بار میامی اوپن کے فائنل میں پہنچنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘‘سبالینکا پورے میچ میں کبھی پیچھے نہیں رہیں اور دونوں سیٹوں میں صرف ایک بار اسکور 1-1 سے برابر ہوا۔