بہار میں بنگلہ دیشی شہری گرفتار،سوپول میں ہند-نیپال سرحد پر ایس ایس بی کے جوانوں نے پکڑا

تاثیر 20  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سپول،20 مارچ:بہار میں بنگلہ دیشی شہریوں کے غیر قانونی داخلے کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں بدھ کی شام کو ایس ایس بی 45ویں بٹالین کے جوانوں نے ہند-نیپال سرحد کے کنولی سرحد کی کھلی سرحد پر ایک مشتبہ بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کیا۔ معلومات دیتے ہوئے 45ویں بٹالین کے کمانڈنٹ گورو سنگھ نے بتایا کہ یہ معاملہ سرحدی چوکی کنولی سے متعلق ہے۔ جہاں ہند۔ نیپال سرحد پر چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر تعینات ایس ایس بی کے جوانوں نے نیپال سے ہندوستان جانے والے ایک شخص کو مشکوک حالات میں روک کر اس سے پوچھ گچھ کی۔
پوچھ گچھ کے دوران اس شخص نے اپنے سامان کی تلاشی کرانے سے منع کر دیا۔وہیں اس نے ایس ایس بی کو فرضی شناخت کارڈ دکھایا۔ پوچھ گچھ کے دوران شخص نے اپنی شناخت ملا اکبر کے بیٹے 49 سالہ ملا رفیع بتایاتھا۔ واضح ہو کہ آدھار کارڈ کے حساب سے شخص کی عمر 65 سال ہے۔ وہ تینٹلبیریا، تھانہ بکشی پا ڑا ضلع نادیا مغربی بنگال کا رہنے والاہے۔
مزید پوچھ گچھ پر اس شخص نے بتایا کہ سال 11۔2010 میں اسے پنول پولیس نے بنگلہ دیشی شہری ہونے کی بنیاد پر 6 ماہ کے لیے جیل بھیجا تھا۔ فرضی دستاویزات دکھانے اور شناخت چھپانے کی بنیاد پر اس شخص کو ضروری کارروائی کے لیے کنولی تھانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ایس ایس بی کے سب انسپکٹر جے دیو گھوش اور دیگر سپاہی موجود تھے۔